ریو دی جنیرو،9اگست(ایس اونیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ابھینوبندرا کانسے کے شوٹ آف میں معمولی فرق سے چوک گئے جس سے وہ ریو اولمپکس کھیلوں میں ہندوستان کو اس کا پہلا تمغہ نہیں دلا پائے۔مسلسل پانچویں اور اپنے آخری اولمپکس میں کھیل رہے بندرا کو چاندی کا تمغہ فاتح اکرن کے سیرہی کلیش کے خلاف مرد 10میٹر ایئر رائفل شوٹ آف میں 10.5-10پوائنٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس سے وہ چوتھے نمبر پر رہے،بعد میں پتہ چلا کہ بندرا اپنی بندوق میں مسئلہ کے باوجود کھیل رہے تھے۔لندن اولمپک کھیلوں کے کانسہ تمغہ فاتح اور بندرا کے ساتھی شوٹر گگن نارنگ تاہم فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔مقامی وقت کے مطابق صبح نو بجے 10میٹر ایئر رائفل کوالیفکیشن کے آغاز سے پہلے بیجنگ 2008کھیلوں کے طلائی تمغہ فاتح بندرا کرسی سے اپنی بندوق کے ساتھ گر گئے جس سے ان کی رائفل کی ’’سائٹ‘‘ٹوٹ گئی۔بندرا کے کوچ ہیج رین کیمیر نے بعد میں کہا کہ کوئی شوٹر مقابلے سے پہلے ایسا نہیں چاہے گا،اس نے لائٹنگ دوستانہ اولمپکس کے لئے خصوصی طور پر وہ بنوائی تھی،اتنی وسیع تیاری کے باوجود وہ ناکام رہا لیکن ایک شوٹر کو چھت گر جانے کی صورت میں بھی تیار رہنا چاہئے،ہم اس سے نکل گئے اور اپنا مقابلہ شروع کیا۔
بندرا نے کہا کہ میں نے اتنے سال اپنی طرف سے بہترین کوشش کی،میں اس سے بہت خوش ہوں۔زندگی کے اگلے پڑاؤ کی جانب بڑھنے کو تیار بندرا نے اپنے اگلے قدم کے بارے میں فوری طور پر کچھ کہنے سے انکار کر دیا۔ان کے اگلے قدم کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے تھوڑا مایوسانہ جواب دیاکہ یہ غیر مناسب سوال ہے،میں نے ابھی اپنا میچ ختم کیا ہے اور آپ چاہتے ہیں کہ میں آپ کو اس بات کا جواب دوں کہ میں مستقبل میں اپنی زندگی میں کیا کرنے والا ہوں،میرے پاس کوئی منصوبہ نہیں ہے۔اس شوٹر نے ریو کھیلوں میں حصہ لے رہے دیگر ہندوستانی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے خیال کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا کہ اس پڑاؤ پر نہیں،ان کا کوچ بننا میرا کام نہیں ہے،ان کے پاس ان کا معاون عملہ ہے۔ریٹائرمنٹ کے بعد اپنی شوٹنگ رینج کے بارے میں انہوں نے کہا کہ میں اسے سبزی کے باغ میں بدل دوں گا،آپ کو نہیں لگتا کہ میں سنجیدہ شخص ہوں،اگر کوئی مجھے کام دے تو شاید اگلی بار(ٹوکیو 2020میں)میں بطور صحافی آؤں گا۔
روس پیراولمپک پابندی پر توجہ نہیں دی آئی او سی کے سربراہ نے
ریو دی جنیرو،9اگست(ایس اونیوز ؍آئی این ایس انڈیا)بین الاقوامی اولمپک کمیٹی(آئی او سی) کے سربراہ تھامس باک نے کہا ہے کہ ان کی تنظیم کاموازنہ پیرالپک کھیلوں کے عالمی ادارے سے نہیں کیا جانا چاہئے جس نے حکومت کی حمایت ڈوپنگ کی شکایت کے بعد روس کو محدود کر دیا ہے۔باک نے کہا کہ ریو کھیلوں سے روس کو محدود کرنے کے خلاف فیصلہ کرنے والے آئی او سی کے اس کے اراکین کے ساتھ مختلف طرح کے تعلقات ہیں۔پیراولمپک تنظیم نے اتوار کوسرخیاں بٹوری تھی جب اس نے روس کو ریو کھیلوں سے محدود کر دیا۔باک نے اے ایف پی کو بتایا کہ آئی پی سی(بین الاقوامی پیراولمپک کمیٹی)کی پوزیشن آئی او سی سے مختلف ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ آئی پی سی اور روس کے درمیان تعلقات کاموازنہ آئی او سی اور لفٹنگ کے رشتوں سے کر سکتے ہیں، مثال کے طور پر جہاں ہم نے روس کے پورے عملے کو اولمپک کھیلوں سے باہر کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔